پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف 3 ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔
کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اہم پیشگوئی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ وزير اعظم شہباز شریف کے لیے 3 مہینے اہم ہیں یہی وزیر اعظم قومی اسمبلی تحلیل کرے گا، جس کے بعد کوئی اور وزیر اعظم ہوسکتا ہے۔
انہوں نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئےگا دیکھا جائے گا مگر صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی لیکن قومی اسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے پھر الیکشن ہوں گے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات 3 مہینے میں کچھ بھی ہوسکتے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے۔
عمران خان کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان کو عارضی ریلیف ملا ہے، ریلیف ملتے بھی ہیں اور پھر واپس بھی ہو جاتے ہیں، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے یہ حالات ملک اور عمران خان کے لیے اچھے نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








