وزیراعظم کا لکی مروت میں 7 جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوجانے والے سکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لکی مروت میں پاک فوج کے جوانوں پر ٹارگٹ اٹیک کیا گیا جس میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے، واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہادر جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر ایک قرض ہیں جو ہم ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرکے ہی ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7  جوان شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، منظور حسین اور راشد محمود شامل ہیں۔دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن کیا گیا۔

Related Posts