اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوجانے والے سکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لکی مروت میں پاک فوج کے جوانوں پر ٹارگٹ اٹیک کیا گیا جس میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے، واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
Deeply saddened by the martyrdom of Pak Army personnel including a Captain in a targeted attack in Lakki Marwat District. The sacrifices of our brave soldiers and citizens is a debt on us that we must repay by relentlessly eliminating terrorism from our nation.Heartfelt…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 10, 2024
پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہادر جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں ہم پر ایک قرض ہیں جو ہم ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرکے ہی ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، منظور حسین اور راشد محمود شامل ہیں۔دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








