بابر اور شاہین میں قیادت کی جنگ، پاکستان ٹیم دو حصوں میں تقسیم، 4 کھلاڑیوں کی چھٹی کنفرم

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم
(فوٹو: ان سائیڈ سپورٹ)

نیو یارک: بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آگئیں، ورلڈ کپ اسکواد دو گروپس میں تقسیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اختلافات ہیں جبکہ ٹیم دو گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ آدھے کھلاڑی کپتان بابر اعظم اور آدھے سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سلیکٹر وہاب ریاض اور کوچ بھی ایک پیج پر نہیں اور اگر قومی ٹیم سپر 8 مرحلے تک نہ پہنچی تو خدشہ ہے کہ بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان، افتخار احمد، عثمان خان اور شاداب خان کیلئے خود کو ثابت کرنے کا آخری موقع ہے۔ ڈان ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد 7 رکنی سلیکشن کمیتی کی جگہ نئی سلیکشن کمیٹی اور چیف سیلیکٹر لایاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم پہلے امریکا اور پھر بھارت سے ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 2 میچز مسلسل ہارنے کے بعد صدمے کی حالت میں ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کو میچ ہارنے کے بعد روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Related Posts