بغیر ویکسی نیشن آنے والے حاجیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انتباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب میڈیا

سعودی وزارت حج نے عازمین حج پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیشن لازماً لگوائیں بصورت دیگر لاکھوں عازمین کی صحت کے تقاضے کے پیش نظرحج پرمٹ یا حج ویزا منسوخی کے لیے تیار رہیں۔

وزارت حج نے یہ بیان تب جاری کیا جب اطلاعات ملیں کہ بعض ایسے عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے احتیاط کے تقاضے کے پیش نظر ضروری ویکسی نیشن نہیں لگوائی ہے۔ وزارت کے حکام کی طرف سے ان عازمین کے خلاف فوری اقدام کرتے ہوئے ان کے حج پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی عازمین حج نے نوے فیصد کی تعداد میں ویکسی نیشن کروائی ہے مگر بہت معمولی تعداد میں ایسے ہیں جنہوں نے کوتاہی کی ہے، انہیں بھی سختی سے باور کرا دیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں ورنہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

اس وجہ سے سعودی وزارت حج نے یہ ہدایت سختی سے جاری کی ہے کہ کوئی بھی عازم حج اس ویکسی نیشن کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، ایسا ہوا تو اسے واپس اپنے گھر یا ملک بھجوایا جا سکتا ہے اور اس کا حج ویزا پرمٹ منسوخ ہوجائے گا۔ جس کے باعث وہ فریضہ حج کی ادائی سے بھی محروم رہ سکتا ہے۔ واضح رہے اس سلسلے میں وزارت حج نے عازمین کو ‘میننگو کوکل’ نامی ویکسی نیشن کا کہہ رکھا ہے۔

Related Posts