عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی عمرو عیار ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمرو عیار
(فوٹو: آن لائن)

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم عمرو عیار ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے جس کا انکشاف فلم کی کاسٹ میں شامل مرکزی فنکار نے کیا۔

سائنس فکشن فلم کے حوالے سے فاران طاہر کے ہمراہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عمرو عیار کے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمرو عیار مہنگے ترین بجٹ میں تیار ہونے والی فلم ہے، جبکہ اس موقعے پر فاران طاہر نے بھی فخر کا اظہار کیا۔

اداکار فاران طاہر نے کہا کہ فلم عمرو عیار ہماری فلم انڈسٹری میں ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان ہے اور فلم میں عکسبندی کی ایسی قسم کو چھیڑا گیا ہے جو روایتی فلموں میں چھوئی نہیں جاتی۔ واضح رہے کہ فلم میں عمرو عیار کا کردار اداکار عثمان مختار نے ادا کیا۔

معروف اداکار عثمان مختار نے کہا کہ اسی طرح کی فلمیں پاکستانی فلم بینوں کو ہمارے ہمسایہ ملک سے دیکھنے کو ملتی ہیں اس لیے لوگ اسے شوق سے دیکھنا پسند کریں گے کیونکہ فلم کی کہانی مشرقی ادب سے ماخوذ ہے۔

فاران طاہر نے کہا کہ ہماری انڈسٹری اکثر وسعت کی کمی کے باعث تنقید کا شکار رہتی ہے۔ اب ہم ایک خطرے سے بھرپور قدم اٹھا رہے ہیں۔ عمرو عیار صدیوں سے ہمارے کلچر میں شامل کہانیوں کا ایک اہم حصہ بننے والا کردار رہا ہے۔

Related Posts