عماد وسیم کی خراب کارکردگی کا غصہ ان کی بیوی پر کیوں نکالا جا رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے ٹائمز اسکوائر پر سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کو بری لگ گئیں، شوہر کی خراب کارکردگی کو سامنے رکھ کر صارفین نے ثانیہ اشفاق کو کھری کھری سنا دیں۔

عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر کی سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں وہ ماڈرن اسٹائل میں جینز اور شرٹ میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے سر پر ہیٹ اور گلے میں کراس بیگ بھی ڈال رکھا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے ان تصاویر پر بطور کیپشن چند ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ لوکیشن میں ٹائمز اسکوائر نیویارک بھی لکھا۔

ثانیہ اشفاق کی جانب سے یہ تصاویر سامنے آتے ہی انسٹا گرام صارفین اور ان کے فالووز کو آگ لگ گئی اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جی بھر کر غصہ نکالا۔

صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے شوہر نامدار عماد وسیم کی خراب پرفارمنس کو بھی یاد دلایا اور تنقید کی کہ “عماد وسیم کی پرفارمنس دیکھو اور اپنی سیر و تفریح دیکھو۔”

کچھ صارفین ثانیہ اشفاق کی خوبصورتی اور ماڈرن اسٹائل کو بھی سراہتے نظر آئے۔

Related Posts