حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے پی پی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی اور وہ بھی تگڑی قسم کی کمی کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق فیصلے کی روشنی میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔

صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts