آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے کی دوڑ اور ورلڈکپ سے باہر ہوگیا اور امریکا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا یہ اہم میچ بارش کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور آخر تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔
امریکا اور پاکستان کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے) شروع ہونا تھا۔
تاہم بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے باعث پچ کو کوور سے ڈھانپ دیا گیا۔ اس کے ساتھ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کے بعد اوورز کم ہونا شروع ہوگئے۔
اس سے قبل موسم کے بارے میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ میں موسم اثر انداز ہوسکتا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ میچ کے دوران طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا کافی امکان ہے جو پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








