دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی منا رہے ہیں، یہ تین روزہ تہوار ہے جس میں خصوصی دعائیں، دعوتیں اور جانور کو ذبح کرنے کی رسم شامل ہے۔ اس قربانی کا گوشت خاندان، دوستوں، پڑوسیوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
خواتین ذبیحہ میں حصہ لے سکتی ہیں، جیسا کہ سعودی سینئر اسکالرز کمیٹی کے رکن شیخ عبداللہ بن محمد المطلق کے فتویٰ سے تصدیق کی گئی ہے، یہ عمل روایتی طور پر مرد کرتے ہیں تاہم جب ایک عورت رسم ادا کرتی ہے تو یہ عمل توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے۔
اس عید پر ایک عرب لڑکی کی قربانی کا بکرا ذبح کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ 17 جون 2024 کو پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس لڑکی کوبکرے کی کھال اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کادلچسپ ردعمل سامنے آیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








