ویڈیوز: سالڈ ویسٹ عملہ غائب، عیدالاضحیٰ پر ہر طرف غلاظت کے ڈھیر، دیکھئے کراچی کی حالت زار

تازہ ترین

تازہ ترین

کچرے کا ڈھیر، فائل فوٹو
کچرے کا ڈھیر، فائل فوٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں سالڈ ویسٹ انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس آلائشیں اٹھانے والا عملہ غائب ہے، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں قربانیوں کے بعد سخت تعفن اٹھنے لگا ہے۔

کراچی میں آلائشیں اور جانوروں کی باقیات اٹھانے سے متعلق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا آپریشن پہلے ہی دن ناکام ہوتا نظر آ رہا ہے، کیوں کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشوں اور جانوروں کی باقیات کے انبار لگ گئے ہیں۔

ناظم آباد، گلبہار، بفرزون اور یونیورسٹی روڈ پر آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اس دوران چربی جمع کرنے والوں نے آلائشوں سے چربی بھی نکالنا شروع کر دی ہے، جب کہ جگہ جگہ پھینکی جانے والی آلائشوں کے باعث اطراف کے علاقوں میں تعفن پھیل رہا ہے۔

ویڈیو پلیئر

00:00
00:09
ویڈیو پلیئر

00:00
00:06
ویڈیو پلیئر

00:00
00:07

شہر سے سالڈ ویسٹ انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس آلائشیں اٹھانے والا عملہ غائب ہے، جب کہ کچرا اٹھانے والوں نے شہریوں سے 500 روپے فی جانور آلائشیں وصول کر کے انھیں اٹھا کر سڑکوں پر پھینک دیا ہے۔

عید سے قبل گھر گھر سے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا بنایا جانے والا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے، یاد رہے کہ آلائشیں پھاڑنے، کھلی جگہ یا سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Posts