ویڈیو دیکھیں: وسیم اکرم کی شیطان کو کلین بولڈ کرنے کی کوشش

تازہ ترین

تازہ ترین

وسیم اکرم بالنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکر مارتے ہوئے، اسکرین گریب

لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کا دلچسپ انداز اپنایا اور اپنے مشہور باؤلنگ ایکشن کے ساتھ شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے نظر آئے۔

وہ سابق کرکٹرز سعید انور، مصباح الحق اور سپورٹس اینکر فخر عالم کے ستھ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم شیطان کو کلین بولڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنے مشہور باؤلنگ ایکشن میں شیطان کو کنکر مارتے رہے۔

Related Posts