ایک بھارتی ولاگر کو غیر ملکی سیاح خواتین کی بولی لگانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرو نامی نوجوان بھارتی ولاگر کے ارادوں سے بے خبر خواتین سیاحوں نے معمول کے مطابق ردعمل کا اظہار کیا اور گرو کے تضحیک آمیز لہجے کا مسکرا کر جواب دیا، تاہم ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے گرو کے رویہ پر کڑی تنقید کی۔
موقر آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد گرو کو 23 جون کو مقامی پولیس نے خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے اور ان کی ویڈیوز آن لائن پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا تھا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں گرو کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ”یار آپ کو یہ خواتین 150 روپے میں ملیں گی، وہ 150 روپے میں دستیاب ہے، وہ 200 روپے میں، آپ اسے 500 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں اور یہ 300 روپے میں ہے۔“
View this post on Instagram
چونکہ گرو ہندی میں بات کررہا تھا کہ اس لیے کوئی بھی غیرملکی خاتون سیاح اس کے ویڈیو کے توہین آمیز مواد کو نہیں سمجھ سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








