بھارتی وزیراعظم کا کردار کرنے والے اداکار کو فلمیں ملنا بند

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کردار کرنے والے اداکار کو فلمیں ملنا بند ہوگئیں، بالی ووڈ ہیرو وویک اوبرائے نے کرش 3 میں کال کا کردار بھی نبھایا جسے ناظرین نے پسند کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ نے خود سے الگ کردیا، فلموں سے آمدن بند ہوئی تو اپنا گھر چلانے کیلئے کاروبار کرنا پڑ گیا۔ اب سرمایہ کار بن گیا ہوں اور کاروبار پر توجہ دیتا ہوں۔

گفتگو کے دوران اداکار وویک اوبرائے نے کہا کہ میں نے 15سال کی عمر میں ایک چھوٹا سا “دھندا” شروع کردیا تھا کیونکہ میں بورڈنگ اسکول سے آیا تھا اور میرے والد سریش اوبرائے نے مجھے 500روپے جیب خرچ دیا تھا۔ میں نے مٹھی بائی کالج کی لڑکیاں دیکھ لیں۔

بالی ووڈ ہیرو وویک اوبرائے نے کہا کہ  میرے والد مجھے ماہانہ 500روپے جیب خرچ دیتے تھے اور میں کالج کی لڑکیوں کو ڈیٹ کرتا تھا۔یہ سارے پیسے ایک ہی ڈیٹ پر خرچ ہوجاتے تھے۔ میرے والد نے مجھے جھڑکا اور پیسوں سے انصاف کا درس دیا۔

اداکار وویک اوبرائے نے کہا کہ میرے والد نے کہا کہ تمہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں 15سال کا تھا اور میری انا کو دھچکا لگا۔ میں نے ماں سے کہا کہ مجھے والد صاحب کے پیسوں کی ضرورت نہیں۔ میں خود سنبھال لوں گا۔

وویک اوبرائے نے کہا کہ میں نے یہ ضد پوری کی اور اپنے والد سے پیسے لینا بند کردئیے۔ پسوں کی ضرورت پڑتی تھی تو کام کرنا شروع کردیا۔ اپنی آواز سے کام لیا اور کچھ شوز کی میزبانی شروع کردی۔ وہاں سے رقم ملنا شروع ہوگئی۔

انہوں نے بالی ووڈ سے کام نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایکٹنگ سے پیسے ملنا بند ہوگئے ہیں، حالانکہ میرے کام کو بہت سراہا جاتا ہے لیکن فلمسازوں نے رول دینا بند کردئیے۔ تو اب میں کاروبار پر توجہ دے رہا ہوں۔

وویک اوبرائے کی فلمیں

اداکار وویک اوبرائے نے بالی ووڈ کو ایک سے ایک ہٹ فلمیں دی ہیں، اس کے باوجود انہیں کوئی کام دینا پسند نہیں کرتا، کیونکہ ان کے بقول ان کے خلاف ایک لابی اپنا کام کررہی ہے۔ وویک اوبرائے کی فلموں میں 2002 کی ساتھیا، 2010 کی پرنس، 2004 کی مستی، 2013 کی کرش 3 اور اسی سال 2003کی گرینڈ مستی بھی شامل ہیں۔

سن 2019 میں اداکار وویک اوبرائے نے فلم پی ایم نریندر مودی میں بھارتی وزیراعظم کا کردار بھی نبھایا۔ 2013 میں جیانتا بھائی کی لو اسٹوری، 2006 میں اومکارا اور 2008 کی مشن استنبول میں وویک اوبرائے کے کرداروں کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔

Related Posts