اداکارہ جنیفر ونگٹ بھارتی ڈراموں کی مقبول ترین فنکارہ کہی جاسکتی ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں، ان کے مختلف ڈرامے یوٹیوب پر بھی دستیاب ہیں۔
بھارتی ٹی وی سیریلز کا جانا پہچانا چہرہ جنیفر ونگٹ نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو اور ہندی بولی اور سمجھی جاتی ہے، اپنا الگ نام اور مقام پیدا کیا ہے۔ خوبصورتی کے علاوہ اپنی محنت اور جاندار اداکاری سے بھی جنیفر ونگٹ نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
عامر خان کی فلم اکیلے ہم اکیلے تم سے چائلڈ اسٹار کے طور پر اداکاری کا آغاز کرنے والی جنیفر ونگٹ درجنوں ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں، اور آج جنیفر ونگٹ کا نام ہی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ فنکارہ جو کردار کرتی ہے، اس میں پوری طرح ڈھل جاتی ہے۔
معاوضہ کتنا؟
جنیفر ونگٹ کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 42 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد لگایا گیا ہے جو ٹی وی سیریل کی ایک قسط کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے تک لیتی ہیں اور اگر پاکستانی کرنسی میں بات کی جائے تو یہ رقم 5لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ڈرامے کون سے؟
بھارتی ٹی وی سیریل بے حد، بے حد 2 اور رائے سنگھانی ورسز رائے سنگھانی ایسے ٹی وی سیریلز ہیں جن میں جنیفر ونگٹ مرکزی فنکارہ کے طور پر چھائی ہوئی نظر آتی ہیں۔ بے حد میں مایا کے کردار کو بھارتی اور پاکستانی ناظرین آج بھی یاد کرتے ہیں۔ان ڈراموں میں سے متعدد ٹی وی سیریلز یوٹیوب پر بھی دستیاب ہیں جنہیں آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








