بالی وڈ کی چکاچوند دنیا کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے پہلی بار اپنے بیٹے طارق جمیل کی ویڈیو جاری کردی۔
ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں نوجوان مسلم عالم دین مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔
شادی کے بعد ثنا خان اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔
حال ہی میں ثنا خان نے شوہر مفتی انس سید اور بیٹے طارق جمیل کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
اب ثنا خان نے پیدائش کے بعد پہلی بار بیٹے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹے طارق جمیل کی حج کی ویڈیو جاری کی ہے اور ساتھ لکھا ’ہمارا چھوٹا حاجی‘۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا ترجمہ لکھا جو قرآن مجید کی سورہ ابراہیم میں مذکور ہے، جس کے الفاظ ہیں: ’یا اللہ مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کرے‘۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








