کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کے دعوے پانی میں بہا دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیلی ٹائمز

کراچی میں مون سون کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کا نظام درہم برہم  ہوگیا، مختلف علاقوں میں برساتی پانی جمع ہوگیا، گٹرنالے ابل پڑے جس سے پانی سڑکوں پر آنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔

کراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں برساتی پانی جمع ہوگیا جبکہ بلدیاتی نمائندگاں غائب رہے، کچھ مقامات پر پانی کی نکاسی کے لیے عملہ دکھائی دیا،  کراچی میں بارش کے بعد ان تمام مقامات پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں بھی ہوا کرتا تھا۔

موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صرف 2 ملی میٹر سے 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر کے بڑے حصے میں 25 سے 30 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ صورتحال کو قابو رکھنے میں ناکام دکھا ئی دی۔

بلدیہ عظمی کراچی ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر کارپوریشن، کمشنرکراچی، ڈپٹی کمشنرز، 25ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے صرف دعوے سامنے آئے، عملی طور پر پانی کی نکاسی کے لیے کوئی خاص اقدامات دیکھنے کو نہیں ملے۔

مختلف مقامات پر گٹرابل پڑے، شادمان ٹاؤن میں نالہ اوور فلو گیا جس سے پانی سڑکوں پر آکر ندی نالے کا منظر پیش کرتا رہا،   شاہراہ فیصل کے کئی مقاما ت پر برساتی پانی جمع ہو گیا۔

کراچی میں چند ملی میٹر بارش نے شہر کا نقشہ تبدیل کردیا، شہریوں کو اس صورتحال میں آمدو رفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مرکزی سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں میں برساتی پانی جمع ہو گیا۔ بہت سے علاقوں میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔ بارش کے بعد شہر میں نظام درہم برہم ہو گیا اور حکومتی دعوے ہوا میں تحلیل ہو گئے۔

Related Posts