سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر “ای گیٹس” متعارف کرانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد امیگریشن کے طریقہ کار کو جدید اور تیز کرنا ہے۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق ای گیٹس عالمی معیارات کے مطابق تیزی سے کلیئرنس کے قابل بنائیں گے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ان ای گیٹس کی میزبانی کرے گا۔
مسافر ان ای گیٹس پر اپنے پاسپورٹ اسکین کریں گے جس کا بنیادی مقصد انتظار کے اوقات کو کم کرنا اور مسافروں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔ سی اے اے نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ان جدید گیٹس کی تنصیب کے لیے بولی لگانے کے لیے مدعو کیا ہے، جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اگست ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی ایک ٹیم نے حال ہی میں کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سیکورٹی کا جائزہ لیا تھا۔
سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی کی سربراہی میں اس تشخیص میں ہوا بازی کی حفاظت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا جیسے کہ مسافروں اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکورٹی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








