وقت آگیا ہے کہ اسرائیل سے جواب طلب کیا جائے۔دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وقت آگیا
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کے 4 اسکولوں پر صیہونی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل سے عالمی قوانین کی توہین پر جواب طلب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حملے غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کا ثبوت ہیں۔ اندھا دھند حملوں کے نتیجے میں درجنوں پناہ گزین خواتین اور بچوں کا قتلِ عام ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ اسرائیل نے شہری آبادیوں اور سہولیات کو نشانہ بنایا جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے جنگی جرم قرار دینا ہوگا۔ تازہ ترین اقدامات سے اسرائیل کی قابض فوج نے ایک بار پھر شائستگی کے بنیادی اصول توڑ دئیے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کو عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کو نیا معمول بنا لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی دہشت گردی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی روکے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے سنگین جرائم اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

Related Posts