سونے کی قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 ہزار 382 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئ جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹس پر بھی ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج مقامی صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 900 روپے کی سطح پر ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 486 روپے 28 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Related Posts