شاہین آفریدی نے کوچز سے برا رویہ کب اور کیوں اختیار کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین آفریدی
(فوٹو: مینز ایکس پی)

لندن: دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی پر کوچز سے مبینہ طور پر برا رویہ اختیار کیا جس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ شاہین آفریدی نے دورۂ انگلینڈ کے دوران بیٹنگ کوچ اور قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر محمد یوسف سے تلخ کلامی ہوگئی تھی جو بولنگ کی پریکٹس کے دوران ہوئی۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ہیڈنگلے میں شاہین آفریدی بولنگ پریکٹس کر رہے تھے، اس دوران محمد یوسف نے ان کی نوبالز کی نشاندہی کی اور بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی خفا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے پریکٹس کرنے دیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے محمد یوسف سے کہا کہ آپ ابھی بیچ میں نہ بولیں، جس پر دونوں کرکٹرز کے مابین بحث شدت اختیار کر گئی اور تلخ کلامی پر ٹیم انتظامیہ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کرڈالی جس کے بعد شاہین آفریدی نے ٹیم کے سامنے محمد یوسف سے معذرت کی۔

کوچ محمد یوسف سے معافی تلافی کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے بھی معاملہ رفع دفع کردیا تھا۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی کو بابر اعظم کی جگہ کپتانی دی گئی تھی اور جب چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنایا گیا تو شاہین آفریدی سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

Related Posts