آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کب، کہاں اور کیسے؟ مکمل تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

آننت امبانی
(فوٹو: آن لائن)

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے صاحبزادے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کل 12 جولائی کو ہوگی، جس کی مکمل تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ اور آننت امبانی کی شادی ہندو مت کے رسوم و رواج کے مطابق ہوگی، شادی 12 جولائی کو ہونی ہے۔ 13 جولائی کو مہمان شبھ آشیرواد اور ویڈنگ رسیپشن کے بعد 14 جولائی کو منگل اٹسو میں شریک ہوں گے۔ ممبئی پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔

مہمانوں کی تفصیل

شادی کی تقریبات میں شریک ہونے والے مہمانوں کی مکمل تفصیل تو شاید ممکن نہ ہوسکے، تاہم مہمانوں میں بھارتی وزیراعظم مودی، کانگریس رہنما سونیا گاندھی، یونین کے وزیر زراعت شوراج سنگھ چوہان، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

ویسٹ بنگال، اتر پردیش، تامل نائیڈو سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بالی ووڈ کے اہم ستارے بشمول شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، دپیکا پدوکون، رنویر سنگھ اور کترینہ کیف بھی مہمان ہوں گے۔

عالیہ بھٹ، شاہد کپور، رنبیر کپور اور دیگر بھارتی ستارے بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔ کم کرداشیان، جان سینا، سابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری، سابق برطانوی وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن، اٹلی، کینیڈا، تنزانیہ، آسٹریا اور سویڈن کی سیاسی شخصیات بھی مہمان ہوں گی۔

تقریب کہاں ہوگی؟

فیفا فٹ بال کے گراؤنڈ سے 12 گنا بڑے ساڑھے 18 ایکڑ کے ممبئی میں واقع جیو ورلڈ سینٹر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب ہوگی جو نیو یارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے 10.3گنا بڑا ہے جس میں 5 ماڈیولر ہالز، 25 میٹنگ روم اور ایک بال روم بھی موجود ہے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریب کیلئے 3 فالکن 2000 جیٹ طیارے مہمانوں کو لانے لے جانے کیلئے حاصل کررکھے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ 100 نجی طیارے بھی تقریب کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کیلئے ستاروں کو بھی بھاری معاوضے دئیے جارہے ہیں۔

معاوضوں کی تفصیل

ہالی ووڈ فنکارہ ریحانہ کو 5 جمنا نگر میں پرفارمنس کیلئے 5 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی گئی۔ جسٹن بائبر نے 10 ملین ڈالرز لیے، ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ جیٹ، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کو ملا کر شادی کی تقریب پر 320 ملین ڈالرز (2500کروڑ بھارتی روپوں) کی لاگت آئے گی۔

Related Posts