حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی، کتنے یونٹس پر کتنا بل آئے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔ نیپرا نے  بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ باقی گھریلو صارفین بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12پیسے کی اضافی ادائیگی کریں گے۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ گھریلو صارفین کو ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7اعشاریہ 12روپے اضافے کے ساتھ 34روپے 26 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹس کے صارفین 7.02 روپے اضافے کے ساتھ 39روپے15پیسے ادا کریں گے۔

جو صارفین ماہانہ 401 سے 500یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں، ان کے ماہانہ ٹیرف میں 6.12روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، نیا ٹیرف 41روپے 36 پیسے ہوجائے گا۔ ماہانہ 501 سے 600یونٹس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 42روپے 78 پیسے تک جا پہنچے گا۔ 601 سے 700یونٹس والے بھی اتنا ہی اضافہ ادا کریں گے۔

سات سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 43روپے 92پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ ماہانہ 700 یونٹس سے زائد کا ٹیرف 6.12روپے کے اضافے کے ساتھ 48روپے 84پیسے تک جا پہنچے گا۔ ٹیکسز کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین فی یونٹ 3.95روپے پر برقرار رہیں گے۔

اسی طرح ماہانہ 51 سے 100 یونٹس تک کے لائف لائن صارفی کو فی یونٹ 7روپے 74 پیسے پر برقرار رکھا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں صارفین پر اربوں روپے کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کو فیصلے کی تفصیلات بھجوا دی ہیں۔

Related Posts