دوسری جنگ عظیم کے ہیرو جان ہل مین 105سال کی عمر میں چل بسے جن کے متعلق سیو دی چلڈرن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ کوئی عام شخص نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق جان ہل مین نے اپنے ریٹائرمنٹ ہوم میں گھوم پھر کر بچوں کے خیراتی اداروں کیلئے لاکھوں ڈالرز اکٹھے کیے اور سیو دی چلڈرن کینیڈا کے کوویڈ ریلیف فنڈ کیلئے خیراتی رقم جمع کرنے کی کوششوں کیلئے بڑے پیمانے پر قابلِ قدر کام کیا۔
اوک بے کینیڈا میں واقع ریٹائرمنٹ ہوم میں چکر لگا کر 1 لاکھ 69 ہزار ڈالرز جمع کرنے والے جان ہل مین کے متعلق سیو دی چلڈرن کاکہنا ہے کہ انہوں نے جنگ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کیلئے ایک تحریک فراہم کی ہے۔
صدر سیو دی چلڈرن گلین رائٹ نے کہا کہ پہلی بار جان ہل مین سے میری ملاقات 2022میں ہوئی اور اس وقت بھی ان کی عمر 100 سال سے زائد تھی۔ اتنی بڑی عمر میں ان کے تیز دماغ سے میں بہت متاثر ہوا اور نتیجہ اخذ کیا کہ وہ کوئی عام شخص نہیں تھے۔
جان ہل مین کو دوسری جنگِ عظیم کا ہیرو کیوں سمجھا جاتا ہے؟ یا بطور سپاہی یا فوجی افسر ان کی کیا خدمات ہیں؟ یہ تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں آسکیں۔ کینیڈین میڈیا جان ہل مین کی بچوں کیلئے خدمات کو تعریف کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








