کیا عمران خان نے شیر افضل کی پارٹی رکنیت معطل کردی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: شمال ریڈیو)

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو تحریکِ انصاف رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ جمعرات کو ہونے والی پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے پارٹی قیادت کو ایکشن کا اختیار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے۔

قبل ازیں متنازعہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب بھی دیا۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت نے بطور پارٹی لیڈر عمران خان کے جیل میں جانے کے بعد شہرت حاصل کرنا شروع کی تھی۔

سب سے زیادہ شہرت شیر افضل مروت کو اس وقت ملی جب انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کے بعد شیر افضل مروت کی شہرت کا گراف بلند ہوتا چلا گیا تھا۔

Related Posts