باکس آفس پر دوسرا روز، اکشے کمار کی فلم انڈین 2 کے سامنے بے بس

تازہ ترین

تازہ ترین

اکشے کمار
(فوٹو: آن لائن)

باکس آفس پر ریلیز کے دوسرے روز اکشے کمار کی فلم سر پھرا کمال ہاسن کی انڈین 2 کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے متعلق منفی تبصرے بھی کیے گئے لیکن کمال ہاسن کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

بطور اداکار کمال ہاسن ایک الگ اور منفرد قسم کا نام ہے جس نے ہندی سے کہیں زیادہ تامل فلموں میں اپنا نام اور پہچان بنائی اور ہندی کے علاوہ کمال ہاسن کو ملایالم، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبان کی فلموں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

سن 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم انڈین کا سیکوئل انڈین 2 ناظرین کو متاثر کررہا ہے۔ 28سال بعد انڈین 2 کا جادو انڈین 1 کی طرح مصوس نہیں ہوتا لیکن 2روز کے دوران یہ فلم صرف بھارت میں 42اعشاریہ 30کروڑ کی کمائی کرچکی ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار کی اسی روز ریلیز کی گئی فلم سرپھرا کا بھی باکس آفس پر دوسرا روز ہے جو بری طرح پٹ چکی ہے جبکہ کھلاڑی کمار اس فلم کو اپنے کیرئیر کی بہترین فلم بھی قرار دے چکے ہیں جو گزشتہ 15 سالوں میں بد ترین اوپننگ کی حامل رہی۔

تشویشناک طور پر اکشے کمار جیسے بالی ووڈ اسٹار کی فلم سرپھرا باکس آفس پر ہفتے کے روز 4اعشاریہ 25کروڑ کا بزنس کرنے کے بعد 2 روز میں مجموعی طور پر صرف 6اعشاریہ 75 کروڑ کا بزنس کرنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔

Related Posts