مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے تعریف کرنے والی خاتون کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جھوٹی تعریف سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ مجھے اپنی جھوٹی تعریفیں سننا بالکل پسند نہیں بلکہ جو لوگ جھوٹی تعریف کرتے ہیں، ان پر شدید غصہ بھی آتا ہے۔ پاکستان کی ایک خاتون ڈیزائنر نے تیسری ملاقات پر میری جھوٹی تعریف کی۔
گفتگو کے دوران اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ خاتون ڈیزائنر سے دو بار پہلے ملاقات ہوچکی تھی، تیسری بار ملے تو میری تعریفوں کے پل باندھنے لگیں اور کہا کہ تمہارا دل سونے کا ہے، تم بہت خوبصورت ہو، وغیرہ وغیرہ۔
اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ اپنی تعریفیں سننے کے بعد میں نے ڈیزائنر خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ مجھے جانتی ہیں؟ ہماری تیسری بار ملاقات ہوئی ہے اور آپ نے جو بھی میری تعریفیں کی ہیں، ایسی کوئی خوبی مجھ میں نہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ میں نے خاتون سے کہا کہ تم نے میری جتنی تعریفیں کی ہیں، سن کر ہی گھبراہٹ ہورہی ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔ براہِ کرم چپ کریں اور میری مزید تعریف مت کریں۔ آپ مجھے پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خاتون ڈیزائنر کو کہا کہ اگر آپ کو کوئی کام ہے تو میں کر دوں گی لیکن پلیز، میری جھوٹی تعریفیں مت کریں کیونکہ مجھے جھوٹی تعریفیں سخت ناپسند ہیں۔
خیال رہے کہ نادیہ خان کو اداکاری کی بجائے مارننگ شوز کی میزبانی کیلئے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے منہ پر جب بھی میری جھوٹی تعریفیں کی جائیں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے اوپر کیڑے چل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








