جماعتِ اسلامی بجلی کی قیمتوں کے خلاف دھرنا دیگی، حافظ نعیم

تازہ ترین

تازہ ترین

حافظ نعیم
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی بجلی ٹیرف پر 26 جولائی کو دھرنا دے گی۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، مطالبات کی منظوری تک جماعتِ اسلامی دھرنے سے اٹھنے والی نہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکمران بجلی کے بھاری فلز اور ظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دیں۔ عوامی حقوق کیلئے عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ مخصوص نشستوں کے کیس کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی ٹیرف کے خلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کا فیصلہ پورا قبول کرے، آدھا نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران گھمبیر ہوچکا ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عمل کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ کھولنا ہوگا۔ عدم استحکام جمہوریت اور آئین کیلئے خطرہ ہے۔

Related Posts