ڈرامہ سیریل جنٹل مین کے 50ملین ویوز، عوامی دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

جنٹل مین
(فوٹو: گرین انٹرٹینمنٹ)

ڈرامہ سیریل جنٹل مین 50 ملین ویوز مکمل ہوگئے جس کے بعد یہ ٹی وی ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد ڈرامے کو شوق سے دیکھ رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ ڈرامہ سیریل جنٹل مین جس کی 11 قسطیں اب تک نشر کی جاچکی ہیں، عوام میں اتنا مقبول کیسے ہوا؟ آج سے 2 ماہ قبل ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے اب تک 1 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ

جنٹل مین کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، یمنیٰ زیدی، زاہد احمد، سہائی علی ابڑو، احمد علی، خالد انعم، عثمان پیرزادہ، ثاقب سمیر، قیصر خان نظامانی، شکیل خان اور عثمان ضیاء جیسے بڑے فنکار شامل ہیں جنہیں ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

اسلحہ کلچر کا فروغ

جب ہم اس ڈرامے کے مختلف پوسٹرز پر نظر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمایوں سعید کے علاوہ عدنان صدیقی نے بھی اپنے ہاتھوں میں اسلحہ تھام رکھا ہے یعنی ہیرو اور ولن دونوں میں سے کوئی بھی جنٹل مین نہیں ہے اور یوں اس ڈرامے پر اسلحہ کلچر کے فروغ کا الزام بھی عائد کیاجاسکتاہے۔

ویوز کی صورتحال

جیسا کہ پہلے ذکر کیاجاچکا ہے، ڈرامے کی پہلی قسط کے 11 ملین ویوز ہیں، دوسری قسط کے 6.7ملین، تیسری قسط کے 5اعشاریہ 2 ملین، چوتھی کے 4اعشاریہ 5ملین، پانچویں کے 4اعشاریہ 4 ملین، چھٹی کے 4اعشاریہ 3ملین جبکہ ساتویں قسط کے 3.9ملین ویوز رہے۔

آٹھویں قسط کے 3اعشاریہ 7ملین ویوز آئے، نویں قسط کے 2اعشاریہ 9ملین، دسویں قسط کے 2.8 ملین جبکہ اب تک نشر کی گئی آخری یعنی 11ویں قسط کے 1اعشاریہ 4ملین ویوز آئے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرامے کی ایک فین فالوونگ بن چکی ہے۔

بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرامہ سیریل جنٹل مین کی پہلی قسط سے لے کر 11ویں قسط تک ویوز مسلسل گرتے چلے گئے لیکن یوٹیوب پر کسی بھی ڈرامے کی قسط اپ لوڈ کیے جانے کے بعد 5 سے 7 روز میں جا کر اس کے ویوز کی درست صورتحال پتہ چلتی ہے۔

عوامی دلچسپی کی وجہ؟

جنٹل مین کی کہانی ساس بہو سیریلز کی طرح بور کردینے والی نہیں ہے، بلکہ اس میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی جیسے فنکاروں کو ایک الگ روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔

Related Posts