صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ طور پر ایک جعلی پیر نے اپنی مریدنی کی 16 سالہ بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو چار ماہ قبل اپنے پیر کے گھر اس کی خدمت اور گھر کے کام کاج کے لیے بھجوایا تھا۔
تاہم ڈھونگی پیر اور مقدمے کا ملزم معصوم لڑکی کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا، یہاں تک کہ موقع ملنے پر متاثرہ لڑکی وہاں سے بھاگ کر والدین کے پاس پہنچ گئی اور گھر والوں کو اپنے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان بیان کر دی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ چک جھمرہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، جو مقدمہ درج ہونے کے بعد بھاگ گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








