ٹی ٹی پی کے ہزاروں دہشتگردوں کو طالبان کی حمایت حاصل ہے، رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ٹی پی
(فوٹو: وائس آف امریکا)

جنیوا: دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ہزاروں دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ٹی ٹی پی پر 15ویں رپورٹ سلامتی کونسل کے سامنے رکھ دی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے، طالبان حکمران پاکستان میں حملوں کیلئے ٹی ٹی پی کی سرپرستی کرتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی القاعدہ سے بھی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل کرتی ہے اور القاعدہ کے افغانستان میں کام کرنے والے کارندے پاکستان میں حملوں کیلئے ٹی ٹی پی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 6500 کے قریب جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو طالبان کی سرپرستی میں آزادی سے سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور ان کو القاعدہ کے کیمپس میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔

ٹی ٹی پی نے قندھار، ننگر ہار، نورستان اور کنڑ جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپس بنا رکھے ہیں اور افغان طالبان حکومت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بنے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Related Posts