حکومت کا محرم کے دوران پیپلز بس سروس کی معطلی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز بس سروس
(فوٹو: بول نیوز)

کراچی: سندھ حکومت نے محرم کے دوران پیپلز بس سروس کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ عاشورہ کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محرم کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سکیورٹی کیلئے فرائض انجام دیں گے۔

بس سروس کی معطلی کے حوالے سے جاری سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم کو پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے جانے والی بس سروس کو جاری رکھا جائے گا۔

آج بھی 8 محرم الحرام کا جلوس دن 12 بجے نکلے گا۔ مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جلوس کے روٹس پر موجود تمام گلیاں، گزرگاہیں اور سڑکیں سیل کی جارہی ہیں۔

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ گلیاں اور سڑکیں کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کی جارہی ہیں۔ ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک، سولجر بازار، تبت سینٹر، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ مارکیٹ، کھارادر، بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں گلیاں سیل کردی گئیں۔

Related Posts