شہرِ قائد مں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے آج دن کے وقت برآمد ہوگا جس سے قبل موبائل فون سروس کی بندش شروع ہوگئی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 8محرم کا مرکزی جلوس آج دوپہر 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات ہیں، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہونا شروع ہوگئی۔ کراچی پولیس نے محرم سےمتعلق سکیورٹی پلان بھی جاری کردیا۔
کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکاروں کو محرم کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس، 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی۔ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اور مجالس پر 4ہزار392اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محرم کے دوران ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان بھی فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








