گزشتہ 2 ماہ سے افواہوں نے وکی کوشل اور کترینہ کیف کا گھیراؤ کررکھا ہے جن دعویٰ کیا گیا ہے کہ کترینہ کیف اپنے گھر میں آنے والے ننھے مہمان کو جلد خوش آمدید کہیں گی، تاہم وکی کوشل نے نیا بیان جاری کردیا۔
حال ہی میں یہ فنکار جوڑا جب لندن میں چھٹیاں منانے گیا تو اس دوران بھی کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے سوشل میڈیا کا رخ کرلیا۔ تاہم وکی کوشل نے اس اچھی خبر کے متعلق پہلی بار زبان کھول دی ہے۔
دہلی میں اپنی نئی فلم بیڈ نیوز کو پروموٹ کرنے کے دوران اداکار وکی کوشل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے متعلق ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کترینہ کیف جلدی ماں بنیں گی۔
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف کے مداحوں کو ہم سب سے پہلے آگہی دیں گے، اگر ہمارے ہاں کسی ننھے مہمان کی آمد ہوتی ہے۔ جہاں تک اچھی خبر کا تعلق ہے تو ہمیں خوشی ہوگی کہ مداحوں کو اس کے متعلق بتائیں۔
اداکار وکی کوشل نے کہا کہ اچھی خبر کی حد تک جو کچھ ہوگا وہ بتائیں گے، لیکن سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ جب تک اچھی خبر نہیں آجاتی، اِس بری خبر کا لطف اٹھائیں۔
وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ 16 جولائی کو کترینہ کیف کی سالگرہ ہمارے لیے ایک خاص دن ہے۔ ہم یہ سالگرہ منانے کیلئے گھر پہنچیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








