سوناکشی سنہا نے شوہر کے ساتھ ہنی مون کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی دبنگ گرل اور حال ہی میں اپنے دیرینہ مسلمان دوست کے ساتھ دھوم دھڑکے سے شادی کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے ہی فلپائن پہنچ گئیں۔

دبنگ اداکارہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک اسٹوری میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی ہے کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کے لئے فلپائن پہنچ چکی ہیں۔

afsfasfas

سوناکشی سنہا نے اسٹوری میں مزید بتایا کہ پروازیں الگ الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلپائن اکیلے آنا پڑا اور وہ اب اپنے شوہر ظہیر اقبال کا انتظار کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی اور دونوں فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

سوناکشی ہندو مت کی پیروکار جبکہ ان کے شوہر مسلمان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بین المذاہب شادی کو بھارتی انتہا پسندوں نے اب تک حلق سے نہیں اتارا اور سوشل میڈیا پر تاحال سوناکشی کو ٹرول کر رہے ہیں۔

Related Posts