شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ نے گزشتہ رات انسٹاگرام کے ذریعے شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے اپنی شادی کے ٹھیک ایک سال بعد طلاق کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے مختصر بیان میں انہوں نے لکھا: “پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں میں مصروف ہیں، میں اپنی طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں تمہیں طلاق دیتی ہوں۔ میں طلاق دیتی ہوں،تمہیں طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی سابقہ بیوی۔”

اپریل 2023 میں اس جوڑے کی شادی ایک انتہائی پروقار تقریب ہوئی تھی، جس میں شیخہ مہرہ نے شیخ مانع سے شادی کی تھی، طلاق کے اعلان کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








