نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کی تردید کرتے ہوئے خلع کیلئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
عائشہ جہانزیب نے لاہور کی مقامی عدالت میں وکیل کے ہمراہ پیش ہو کر تشدد کیس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ معززین نے جو بھی فیصلہ کیا میں اس کو مانتی ہوں، میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔
تاہم اب نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کوئی صلح نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو عدالتوں کے چکر نہیں لگوانا چاہتی، میں پیر کو عدالت میں خلع فائل کروں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ بچوں کی کسٹڈی بھی میرے پاس رہے گی۔
خیال رہے کہ لاہور کینٹ کچہری کی عدالت نے عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کیس میں ملزم شوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








