ڈیوائس کیساتھ سوئنگ کا الزام، انضمام بچوں جیسی بات کررہے ہیں۔محمد شامی

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں جیسی بات
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر محمد شامی نے ڈیوائس کے ساتھ سوئنگ بال کرانے کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انضمام الحق بچوں جیسی بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کے الزامات پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکے گی، اس قسم کا کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے۔ کرکٹ شائقین کو بے وقوف نہ بنائیں، ڈیوائس لگا کر سوئنگ کا الزام انتہائی عجیب ہے۔

انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ اگر پاکستان گیا تو 3 گیندیں دکھاؤں گا، پاکستانی ہم سے کبھی نہ خوش تھے اور نہ کبھی ہوں گے۔ جو پاکستان کے خلاف کارکردگی دکھائے، اس بولر کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی بولرز پر بال ٹمپرنگ کا غلط الزام لگایا۔

بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ انضمام الحق پاکستانی عوام کو دھوکہ دینا بند کریں، اگر چیمپینز ٹرافی کیلئے آئندہ برس پاکستان جانے کا موقع ملا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور دکھاؤں گا کہ کوئی ڈیوائسز استعمال نہیں کیں۔ 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے بھی کردوں گا۔

محمد شامی نے کہا کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران گیند میں ڈیوائس کا الزام عائد کیا گیا۔ عجیب بچوں والی باتیں ہیں۔ انضمی بھائی کا بہت احترام ہے لیکن ان سے اس قسم کے بیانات کی توقع نہیں تھی۔ پاکستانی بولرز نے ریورس سوئنگ پوری دنیا کو سکھائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انضمام بھائی کو ماضی میں پاکستانی بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کے واقعات یاد کرنا ہوں گے۔ بال میں ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، مان لیں کہ ڈیوائس لگا کر گیند کرائی اور اگر بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا؟

Related Posts