بھارتی اداکارہ اور آنجہانی فنکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی کی نامناسب لباس میں یوگا کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں کالا جادو کرتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریا چکربورتی نے ہفتے کے روز اپنی نئی پوڈ کاسٹ کاآغاز کیا جس کا نام چیپٹر 2 رکھا گیا ہے جس میں سشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ نے کہا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد مجھے سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ ریا چکربورتی کو یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یوگا کی مدد سے انسانی صحت کو بہتر بنا کر بڑھاپے کو تادیر روکتے ہوئے جوان رہا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ریا چکر بورتی کا کہنا ہے کہ میں آج کل فلموں میں اداکاری نہیں کرتی لیکن کچھ اور کام کرکے زندگی کی گزر بسر کا انتظام کرتی ہوں۔ آج کل میں موٹیویشنل اسپیکنگ کرتی ہوں اور یہی وہ طریقہ ہے جس کے تحت مجھے روزگار ملتا ہے۔
ریا چکر ورتی نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ میری زندگی کا چیپٹر 1 کیا ہے، لیکن اب مجھے نئی زندگی ملی ہے اور میں ہراس شخص کو یہ بتانا چاہتی ہوں جس کی زندگی میں چیپٹر 2 کی اہمیت ہے اور کہنا چاہتی ہوں کہ زندگی تبدیل ہوجائے تو اس کا جشن منانا چاہئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








