ایک سال میں چھ فلمیں؟ کرینا کپور نے لالچی ہونے کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرینا کپور
(فوٹو: ون انڈیا)

اداکارہ کرینا کپور نے لالچی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فلمی کیرئیر کے آغاز میں سالانہ پانچ چھ فلمیں کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں گزشتہ 24سال سے راج کرنے والی اداکارہ کرینا کپور نے 2000 میں رفیوجی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور چمیلی، اسوکا، کبھی خوشی کبھی غم، کیونکہ، یووا، جب وی میٹ سمیت درجنوں ہٹ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کرینا کپور خان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک سال میں 5 سے 6 فلمیں کیوں کرتی تھیں؟ کرینا کپور نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے ہر فلم میں ہونے کا لالچ اور ضرورت محسوس ہوتی تھی، اس لیے زیادہ فلمیں کیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کرینا کپور نے کہا کہ ماضی کے اداکاروں کو متعدد فلمز میں ایک ساتھ کام کرنا پڑتا تھا، تاکہ وہ عوام کی نظروں میں رہیں لیکن جب میں 35سال کی ہوئی تو آہستہ آہستہ ہر فلم میں اداکاری کا شوق ختم ہوگیا تھا اور پھر منتخب فلمیں کیں۔

اداکارہ کرینا کپور نے کہا کہ میں نے 35سال کی عمر کے بعد ایسی فلموں میں کام شروع کیا جنہیں میں خود کرنا چاہتی تھی اور اس دوران سیف علی خان سے شادی ہوچکی تھی اور خواہش تھی کہ ہمارے بچے ہوں۔ اس لیے ایک سال میں 2  سے زائد فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرینا کپور نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد میں چھٹی بھی کرتی ہوں۔ بالی ووڈ میں بے بو کہلانے والی فنکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں اتنے طویل وقت تک رہنا اور اداکاری ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ مرد اور خواتین فنکاروں میں فرق کیا جائے۔

 

Related Posts