امریکی صدر جوبائیڈن نے آخر کار ہتھیار ڈال دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر جو بائیڈن نے آخر کار شدید دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور  پر فرائض کی تکمیل  پر توجہ دوں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے  قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار
سوشل میں جاری کردہ جوبائیڈن کا بیان

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا، صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔

Related Posts