معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور آئے دن متنازع باتوں سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ سمیٹنے والی ولاگر حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تاہم خیریت کی بات یہ ہے کہ ان کی نئی ویڈیو ویسی نہیں ہے، جو ان کی شناخت بن گئی ہے، یعنی نئی ویڈیو ان کی زیادہ تر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز جیسی نہیں ہے۔

نئی وائرل ہونے والی ویڈیو بظاہر حریم شاہ کے کسی ولاگر کو دیے گئے انٹرویو پر مشتمل معلوم ہوتی ہے، جس میں سوالات کو کٹ کر کے صرف حریم شاہ کے جوابات اور گفتگو کو ہی شامل کیا گیا ہے۔

نئی وائرل ویڈیو میں حریم شاہ کو اپنے معروف بے باکانہ انداز میں بڑے دھڑلے سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پیدا ہی عیاشی کرنے کیلئے ہوئی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لگے، جب تک میں صحت مند ہوں، آخری سانس تک اپنی زندگی انجوائے کرتی رہوں گی۔

ویڈیو میں حریم شاہ کو اپنے بیرون ملک اسفار اور ترکیہ اور برطانیہ میں طویل قیام کے اخراجات پر بھی بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بیرونی اسفار میں ان کی جیب سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کئی ماہ سے برطانیہ میں مقیم ہوں، جہاں اب تک میں نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا ہے۔

Related Posts