ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم، پاکستان کا نام روشن، راشد نسیم کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

راشد نسیم
(فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستان کے مایہ ناز مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ راشد نسیم نے 30سیکنڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ سافٹ ڈرنک کین کچلنے کار یکارڈ قائم کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ نے اپنے سر کا استعمال کرتے ہوئے صرف 30 سیکنڈ میں سافٹ ڈرنک کے 39 کین کچل دئیے۔ ورلڈ ریکارڈ کی 7روز قبل پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ویڈیو کو8 لاکھ 73 ہزار 143 سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کو 30 سیکنڈ میں 39 کین کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

راشد نسیم کون؟

سن 2001 سے پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹ کے بانی و صدر راشد نسیم نہ صرف خود درجنوں ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں بلکہ ان کے 10 طالبِ علم بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

شہرِ قائد میں جنم لینے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے مارشل آرٹ میں نئے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کیلئے باقاعدہ تربیت لی اور وطن کا نام روشن کرنے کیلئے نکل پڑے۔ متعدد مرتبہ بھارت کے کھلاڑیوں کو بھی ورلڈریکارڈز میں شکست دی۔

Related Posts