خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا کا واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تفریح کی غرض سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف پیغامات پوسٹ کیے جس سے میمز کا طوفان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ٹی وی سیریلز اور کاف کنگنا سمیت متعدد فلمز کی کہانی لکھنے والے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے محاذ کھول دیا۔ حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغوا کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے اغواء ہونے سے قبل بڑے بڑے دعوے کیے اور خواتین کو مختلف نامناسب القابات سے نوازا، شاید یہی وجہ ہے کہ عوام کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو خاتون نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا اور معروف ڈرامہ نگار وضاحت بھی کرچکے ہیں کہ کام کے دوران مرد یا عورت کی تخصیص نہیں ہوتی، اس لیے ان پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ پیش آنے والے اغواء کے واقعے سے قبل ڈرامہ نگار کے اپنے بیانات ہی عوامی توجہ کا مرکز بنے جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اغوا کار خاتون اور مسلح افراد کے جرم کی مذمت بھی کی جارہی ہے۔

Related Posts