بالی ووڈ سے نوٹوں کی بارش، آننیا پانڈے نے 3کروڑ کی کار خریدلی

تازہ ترین

تازہ ترین

آننیا پانڈے
(فوٹو: آن لائن)

کیا بھارتی اداکارہ آننیا پانڈے پر بالی ووڈ سے نوٹوں کی بارش ہوئی؟ آننیا پانڈے نے حال ہی میں ایک لگژری کار خریدلی جس کی مالیت 3 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آننیا پانڈے نے لگژری رینج روور 3 پوائنٹ زیرو خریدی ہے جسے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نئی کار کے ہمراہ دیکھا گیا جبکہ گاڑی پر ایک ہار بھی ڈالا گیا تھا، جس سے پتہ چل رہا تھا کہ کار آننیا پانڈے کی ملکیت میں نئی نئی آئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اپنی نئی کار کیلئے آننیا پانڈے نے پاپا رازی کو پوز بھی دیا جس کے بعد کار اور بالی ووڈ فنکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ آننیا پانڈے نے یہ کار 3کروڑ 38 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔

حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آننیا پانڈے نے شارٹس اور ایک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور جب اداکارہ گھر سے نکلیں تو بھارتی صحافیوں نے ان کو گھیر لیا۔ فنکارہ نے کار کے ساتھ کچھ سیکنڈز تک پوز دیا۔

گزشتہ برس ہی اداکارہ آننیا پانڈے نے بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں اپنی خوبصورت رہائش گاہ خریدی اور خریدتے ہی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ اپارٹمنٹ خریدنے پر بالی ووڈ فنکارہ کو کتنی خوشی ہوئی ہے۔

Related Posts