کراچی، ہاکس بے کے سمندر میں نہاتے ہوئے 6افراد ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہالی ووڈ
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی کے علاقے ہاکس بے کے سمندر میں نہاتے ہوئے 6افراد ڈوب گئے۔ ساحل کے قریب پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہاکس بے میں 6افراد ڈوبے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈوب جانے والے 4افراد کو نکال لیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ تمام افراد پکنک منانے کیلئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے آئے تھے جن میں سے ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگیا۔

ماضی کا واقعہ

خیال رہے کہ اس سے بہت عرصہ قبل ہاکس بے کے سمندر میں ڈوبنے سے6افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ریسکیو حکام نے4لاشیں نکال لیں جبکہ2کی تلاش کا عمل تادیر جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق ہاکس بے سینڈسپٹ کے مقام پرجولائی 2022 کی ایک دوپہر کو سمندر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں، متوفیوں کی لاشیں ایدھی اور چھیپا بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو کر کے نکالیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سمندر کی بے رحم لہروں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ محسن ولد ظہور اور 15 سالہ معمون ولد امداد کریم کے نام سے کی گئی، متوفین نارتھ کراچی کے رہائشی تھے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Related Posts