کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سی ٹی ڈی کارروائی میں ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پولیس آفس
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شخص کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں سے مقابلہ کیس جس کے دوران شدید زخمی ہونے والے ایک دہشت گرد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی آصف اعجاز کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے مقابلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا۔ ناردرن بائی پاس کے ایک مقام پر چھاپہ مار کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شدید زخمی دہشت گرد ہسپتال منتقلی کے دوران ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عمرفاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران فرار ہوگئے، ایک پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث فائرنگ کے دوران محفوظ رہا۔ ہلاک دہشت گرد کے پی او پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

Related Posts