دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری ہوگئی ہے، جس میں رواں سال کے لئے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کو آخری پانچ ممالک میں شامل کیا گیا ہے اور سو نمبر پر آنے والے پاکستانی پاسپورٹ کے بعد دیگر نام خانہ جنگی والے ممالک کے ہیں۔
واضح رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔
اس تنظیم کی جانب سے نئے سال کے لئے جاری تفصیلات کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کے ذریعے ایک سو پچیانوے ممالک کا سفر بنا کسی ویزا کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس ہیں۔ برطانوی پاسپورٹ چوتھے اور امریکی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








