دھوم 3 سمیت درجنوں بالی ووڈ فلمز میں جمناسٹک کرتب اور اسٹنٹ کرنے والی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا شمار انڈسٹری کی صفِ اوّل کی ہیروئنز میں کیاجاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف کی ماہر غذائیت نے اداکارہ کے ڈائٹ پلان سمیت فٹنس کے دیگر رازوں سے پردہ ہٹایا ہے۔ کترینہ کیف ڈائٹنگ کے سخت شیڈول پر عمل کے ساتھ ساتھ پابندی سے ورزش کو اپنا معمول بنا چکی ہیں جو فٹ رہنے میں بہت مدد کرتا ہے۔
ہمسایہ ملک کے میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کترینہ کیف باہر کا بنا ہوا جنک فوڈ کھانے سے گریز کرتی ہیں اور گھر کے بنے ہوئے کھانے کھاتی ہیں۔ شوٹنگ کے دوران بھی اس عادت کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ہر روز دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد کم از کم 100 قدم پیدل ضرور چلتی ہیں۔پھلوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا جوس بھی پیتی ہیں جن میں آملہ اور لوکی شامل ہیں۔نیوٹریشنسٹ نے کہا کہ کترینہ کیف پانی کا زیادہ استعمال بھی کرتی ہیں۔
کترینہ کیف کے ڈائٹ پلان میں سیاہ کشمش اور سونف کا استعمال بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کترینہ کیف نے دھوم 3 سمیت دیگر فلمز میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے بل بوتے پر ایکشن سین بھی کیے اور جمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








