بلوچستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 1دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز  کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت علی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اغوا، دہشت گرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے بعد دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ فورسز دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

گزشتہ ماہ جون میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔

Related Posts